
بپاشا باسوبالی ووڈ میں اپنی فٹنس کے حوالے سے خاصی مشہورہیں لیکن انہوں نے شادی کے بعد اپنا وزن خاصا بڑھالیا ہے، اس پربپاشا کو خود اتنی تشویش نہیں جتنی ان کے نئے نویلے شوہرکرن سنگھ گروورکو ہے۔ اس سلسلے میں کرن سنگھ اپنی بیوی کا وزن کم کرنے کے لیے خود ہی میدان میں کود پڑے ہیں اورناصرف انہیں فٹنس کے حوالے سے مشورے دے رہے ہیں بلکہ وہ انہیں بھی اپنے روزمرہ معمولات کا عادی بنارہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی کے بعد بھی ہم اچھے دوست ہیں،بپاشا اور کرن
اپنے وزن کے حوالے سے بپاشا کا کہنا ہے کہ ان کے شوہرکرن اپنے صحت مند رہنے کی عادتیں اب ان پربھی ڈال رہے ہیں، وہ میٹھا کھانے کی بہت شوقین ہیں، وزن میں کمی کے لیے وہ سب سے پہلے میٹھے سے اپنا ہاتھ کھینچ رہی ہیں اور اب وہ مہینے میں صرف ایک ہی بارمیٹھا چکھیں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ جب بھی وہ زیادہ باہرکا کھانا کھاتی ہیں توان کا وزن بڑھ جاتا ہے لیکن آج کل وہ کرن کے گھرکے کھانا کھانے کی خواہش کے بعد باہر کا کھانا کم ہی کھا رہی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔