آج جس مقام پر ہوں اُس میں خواتین کا اہم کردارہے شاہ رخ خان

کامیابی میں دادی،بیوی، کالونی کی چاچی، بہن، بیٹی اورفلم نگری میں ساتھ کام کرنے والی خواتین شامل ہیں، بالی ووڈ سپراسٹار


ویب ڈیسک July 23, 2016
میری زندگی کوساتھ کام کر نے والی خواتین نے متاثر کیا، شاہ رخ خان، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میری زندگی میں کامیابیاں خواتین کی وجہ سے ہیں اوراگر یہ نہ ہوتیں تو میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا تھا۔

ممبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ آج جس مقام پر ہوں اُس میں خواتین کا اہم کردار ہے جس میں میری دادی، بیوی، کالونی کی چاچی، بہن ، بیٹی اور فلم نگری میں ساتھ کام کرنے والی خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اسے حاصل کرنے میں ان سب نے میری بھرپور مدد کی اور یہ خواتین نہ ہوتیں تو میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شاہ رخ خان ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کے خواہشمند

شاہ رخ خان نے کہا کہ میری زندگی میں آج کسی سکھ اورنیکی کا عنصر بھی ان ہی خواتین کی وجہ سے ہے لہٰذا ان خواتین پر کتاب لکھنے کی خواہش ہے جس کے لئے موقع کی تلاش میں ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں