قندیل بلوچ کومبینہ طورپرپنچایت میں قتل کرنے کے فیصلے کا انکشاف

پنجاب فارنسک سائنس لیبارٹری میں ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو لاہورسے ملتان منتقل کردیا گیا۔


Numaindgan Express July 23, 2016
پنجاب فارنسک سائنس لیبارٹری میں ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو لاہورسے ملتان منتقل کردیا گیا۔:فوٹو:فائل

LOS ANGELES: ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو طلب کرلیا تاہم انھوں نے جواب دیا ہے کہ میں شہر میں نہیں ہوں، واپس آکر بیان ریکارڈ کراؤں گا۔

2 روز قبل بھی مفتی عبدالقوی کو طلب کیا گیا تھا جس پروہ اپنے وکیل کے ہمراہ بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تھانے پہنچے مگر ان کی تفتیشی افسر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق ماڈل کو مبینہ طور پر پنچایت میں قتل کرنے کے فیصلے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے اس پہلو پر تفتیش کرتے ہوئے مبینہ منصوبہ سازوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے، جن کے خوف سے قندیل کے رشتہ دار روپوش ہوگئے ہیں۔

ادھر لاہور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم وسیم کا ڈی این اے اورپولی گرافک ٹیسٹ کروا لیا ہے۔ پنجاب فارنسک سائنس لیبارٹری میں ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو لاہورسے ملتان منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |