وسیم اختر کے اعترافی بیان سے متعلق میڈیا پرچلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ایم کیو ایم

وسیم اختر پر الزامات ایم کیو ایم کو بدنام کرنے اور اسے دیوار سے لگانے کی سازش ہے، رابطہ کمیٹی


ویب ڈیسک July 27, 2016
وسیم اختر سے منسوب میڈیا پر چلنے والی خبریں سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، رابطہ کمیٹی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 12 مئی کے واقعات سے متعلق وسیم اختر نے پولیس کے سامنے نا تو کوئی اعتراف بیان دیا ہے اور نا ہی کسی شخص کا نام لیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ نامزد میئر کراچی وسیم اختر سے منسوب میڈیا پر چلنے والی خبریں سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ وسیم اختر نے دوران حراست کسی قسم کا کوئی اعترافی بیان نہیں دیا اور نا ہی کسی شخص کا نام لیا۔ وسیم اختر پر مختلف الزامات کے اعتراضات ایم کیو ایم کو بدنام کرنے اور دیوار سے لگانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ امجد صابری کے قتل میں ایم کیو ایم کے ایک کارکن کا نام اور تصویر دکھا کر انہیں قاتل بناکر پیش کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وسیم اختر نے سانحہ 12مئی کی ذمہ داری قبول کرلی، پولیس

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ 12 مئی کو پولیس کو کام کرنے سے روکنے کے جھوٹے اور من گھڑت الزام لگانے والے یہ بھی بتائیں کہ 27 دسمبر کو جب شہر بھر میں قتل و غارتگری اور لوٹ مار کی وارداتیں ہورہی تھیں تو اس وقت پولیس کس کے حکم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے سانحہ 12 مئی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ منصوبہ ان کا اور ایم کیوایم قائد کا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں