قائم علی شاہ نے اپنے استعفے میں سال 2016 کی جگہ 201 لکھ دیا

قائم علی شاہ کو سندھ کا سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعلیٰ رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔


ویب ڈیسک July 28, 2016
قائم علی شاہ کو سندھ کا سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعلیٰ رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ فوٹو؛ فائل

سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ جاتے جاتے بھی عوام کو چٹکلہ دینا نہ بھولے اور اپنے استعفے پر 1800 سال قبل کی تاریخ لکھ دی۔

سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اپنے منفرد انداز گفتگو کی وجہ سے آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے تھے اور ہر بار میڈیا کو نت نیا چٹکلہ دے کر خبروں میں رہنے کا فن صرف شاہ جی ہی جانتے تھے لیکن شاہ جی جاتے جاتے بھی اپنے چاہنے والوں کو الوداعی چٹکلہ دینا نہ بھولے اب اس حرکت کو قائم علی شاہ کا غصہ کہیں یا عجلت کہ شاہ جی نے استعفے پر تاریخ ہی غلط ڈال دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قائم علی شاہ کا بطور وزیراعلیٰ استعفیٰ منظور

قائم علی شاہ نے گورنر سندھ عشرت العباد کو اپنا استعفی خود اپنے ہاتھوں سے تحریر کرکے دیا لیکن انہوں نے اپنے استعفے پر1800سال قبل کی تاریخ لکھ دی، قائم علی شاہ نے استعفے پر سال 2016 لکھنے کے بجائے 201 لکھ ڈالا جسے گورنر سندھ نے ایسے ہی منظور کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں