کشمیریوں پربھارتی بربریت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے دفترخارجہ

سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے حق میں کی جانے والی پوسٹ سے عالمی برادری کو سبق حاصل کرنا چاہئے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک July 28, 2016
بھارتی جارحیت کے باعث حالیہ دنوں میں اب تک 60 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر بھرپور آواز اٹھائی جارہی ہے۔

سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی توجہ بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی طرف مبذول کرائی ہے، ہم نے دنیا کو بتایا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث حالیہ دنوں میں اب تک 60 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کشمیریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

ترجمان دفتر خارجہ کا فیس بک کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں پوسٹس ہٹانے کے معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیس بک کو غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ سوشل فورم پر اظہار رائے ہر کسی کا بنیادی حق ہے، عالمی برادری کو سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے حق میں کی جانے والی پوسٹس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی آواز بننے کیلئے فیس بک پر مہم چل پڑی

نفیس زکریا کا ترکی کی جانب سے پاک ترک اسکول بند کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور ہم ترک حکومت کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہمارے پاس پاک ترک اسکول کے معاملے پر بیشتر متبادل راستے موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |