لاہورسے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پروازکے واش روم سے ہیروئن برآمد

واش روم سے 6 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی اور اس کی مالیت کم از کم 6 کروڑ روپے ہے، اے ایب ایف ذرائع


ویب ڈیسک July 30, 2016
اے ایس ایف اوراے این ایف کی جانب سے حقائق جاننے کے لیے پروازمیں موجود تمام مسافروں اورعملے سے پوچھ گچھ جاری ہے: فوٹو:فائل

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کے واش روم سے 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔۔

اٰیکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردبئی جانے والی پی آئی اے کی پروازسے 6 کلو ہیروئن بر آمد کی گئی جو طیارے کے واش روم میں چھپائی گئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہورائیرپورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش

ہیروئن کی برآمدگی کے بعد پرواز کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے جب کہ ائیرپورٹ انتظامیہ سمیت اے ایس ایف اور اے این ایف کی جانب سے حقائق جاننے کے لیے پروازمیں موجود تمام مسافروں اورعملے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں