شادی کر رہا ہوں بینک نہیں لوٹ رہا جو چھپاؤں گا عمران خان

شادی کی نیت رکھتا ہوں کیونکہ شادی کی وجہ سے اصل خوشی آتی ہے، عمران خان


INP/Numainda Express July 31, 2016
شادی کی نیت رکھتا ہوں کیونکہ شادی کی وجہ سے اصل خوشی آتی ہے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شادی کر رہا ہوں کوئی بینک نہیں لوٹ رہا جو کسی سے چھپاؤں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ترکی کے سفیر صادق بابرگرگرین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق ملاقات میں ترکی میں بغاوت کوناکام بنائے جانے کی صورتحال اورپاک ترک سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت کے بغیرجمہوریت کا استحکام ممکن نہیں، ترک عوام کی جمہوریت سے وابستگی اورسیاسی قیادت پر اعتماد قابل تقلید ہے، ترکی میں قیادت اورعوام کے مابین مستحکم تعلق کی عمدہ مثال دیکھنے کوملی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے حکمرانوں کے لیے ترکی عمدہ نمونہ ہے، تحریک انصاف پرامید ہے کہ ترکی کے اندرونی حالات کے منفی اثرات پاکستان پرمرتب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب اپنے ایک انٹرویو میں تیسری شادی سے متعلق عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ تیسری شادی کی نیت رکھتا ہوں کیونکہ شادی کی وجہ سے اصل خوشی آتی ہے اور میں اس رشتے پر اعتماد کرتا پوں، شادی کررہاہوں کوئی بینک نہیں لوٹ رہاجو کسی سے چھپاؤں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف نہ اٹھے توملک کا کوئی مستقبل نہیں، آگاہی مہم چلا کر پہلے لوگوں کو کرپشن کے نقصانات سے اگاہ کریں گے، اب کرپشن کے خلاف تحریک چلی تو رکے گی نہیں، نیب کی وجہ سے کرپشن بڑھ رہی ہے۔ ہمارا ڈھائی کروڑ بچہ اسکولوں سے باہر ہے ملک میں بے روزگاری مہنگائی ہے یہ سب کرپشن کی وجہ سے ہے۔

پانامہ کے ٹی او ار کے لیے پہلے پارلیمنٹ گئے پھر نیب گئے لیکن کچھ نہیں ہوا اب ہم سپریم کورٹ بھی جائیں گے، پانامہ پرنواز شریف کا پورا خاندان جھوٹ بول رہا ہے انھوں نے کہا کہ پنجاب میں میٹرو پرکرپشن ہوئی ریلوے میں 10ارب کی چوری ہوئی لیکن کسی کو نہیں پکڑا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں 600 بچے اغوا ہوچکے لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |