
اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ پوجا مشرا کے ساتھ اجتماعی زیادتی
بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کےو اقعات عام ہیں اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ ان واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ غیرملکی سیاح کے ساتھ بڑھتے زیادتی کے واقعات کے بعد بھارت غیر ملکی خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دیا جا چکا ہے لیکن اب بھارتی معاشرے کی یہ درندگی فلمی دنیا تک بھی پہنچ گئی ہے اور فلم نگری میں بھی خاتون سے زیادتی کااندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار نے ساتھی اداکارہ کو بہانے سے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں مقامی اداکارانیکیت ڈان نے ساتھی اداکارہ کو فلموں میں کام کا جھانسہ دے کر گھر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اوراس دوران غیراخلاقی تصاویر کھینچ کر ساتھی اداکارہ کو طویل عرصے تک بلیک میل کرکے اس کی عزت لوٹتا رہا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ اداکارہ کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس پر زیادتی، دھوکہ دہی اور بلیک میلنگ کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔