ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شیطان قرار دے دیا

عراق جنگ کی حمایت میں نے نہیں ہیلری کلنٹن نے کی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان


ویب ڈیسک August 02, 2016
متضاد بیانات کے بعد کئے گئے سروے میں ہیلری کو 46 فیصد جبکہ ٹرمپ کو 39 فیصد حمایت حاصل ہے ذرائع:فوٹو: فائل

امریکا میں جیسے جیسے صدارتی انتخابات قریب آرہے ہیں دونوں جماعتوں کے نامزد امیدواروں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک دوسرے پر الزام لگانے کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے جس کی تازہ مثال ڈونلڈ ٹرمپ کا تازہ بیان ہے جس میں انہوں نے اپنی سیاسی مخالف کو شیطان قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا کے ایک ہائی سکول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو شیطان قرار دے دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلری کلنٹن کے علاوہ ڈیمو کریٹک کے ایک اور رہنما برنی سینڈرز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ سینڈرز نے ہارنے کے باوجود ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کرکے واضح کردیا کہ وہ شیطان ہے اور ایک معاہدے کے تحت شیطان کا ساتھ دے رہا ہے۔

دوسری جانب ہیلری کلنٹن نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو امریکی اقدار کے بارے میں 'مکمل طور پر غلط فہمی' ہے اور انہوں نے امریکی معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

عراق میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد امریکی فوجی افسر کے والدین کا مذاق اڑانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخالفین کے علاوہ ان کی اپنی جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جس کے بعد وہ عوامی سطح پر بھی اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں ، تازہ ترین جائزے کے مطابق ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری مزید بڑھ گئی ہے، اس وقت ہیلری کلنٹن کو 46 جب کہ ٹرمپ کو 39 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل امریکی مسلم فوجی کیپٹن ہمایوں خان کی والدہ کا مذاق اڑایا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |