رنبیر اور ایشوریا کے قابل اعتراض مناظر فلمانے پر بچن خاندان ناراض

امیتابھ بچن کی درخواست پرفلمسازکرن جوہر نے قابل اعتراض مناظر کو فلم سے ہٹا دیا۔


ویب ڈیسک August 03, 2016
امیتابھ بچن کی درخواست پرفلمسازکرن جوہر نے قابل اعتراض مناظر کو فلم سے ہٹا دیا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن نے نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' کے لیے قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی کرائی جس پر بچن خاندان نے ناراضی کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن نے نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' کے لیے قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی کرائی جس پر بچن خاندان نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اپنی بہو ایشوریا کو فلم سے یہ مناظر ہٹانے کا کہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق سابق حسینہ عالم ایشوریا کے کہنے پر کرن جوہر نے پہلے فلم سے مناظر ہٹانے سے انکار کردیا تھا تاہم امیتابھ بچن کی درخواست پرفلمساز نے مناظر کو فلم سے ہٹا دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ایشوریا رائے نے رنبیر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل '' میں رنبیر کپور،فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |