رینجرز اختیارات پر وفاق نے ہماری درخواست کو من و عن تسلیم کیا مشیر قانون سندھ کا دعویٰ

رینجرز اختیارات میں سندھ حکومت نے کوئی شرط نہیں رکھی تھی، مرتضیٰ وہاب


ویب ڈیسک August 04, 2016
رینجرز اختیارات میں سندھ حکومت نے کوئی شرط نہیں رکھی تھی، صوبائی مشیر قانون، فوٹو؛ فائل

KARACHI: مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاق نے ہماری درخواست کو من و عن تسلیم کیا اور رینجرز کو کراچی میں 90 روز کے لیے اختیارات دیئے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وفاق نے رینجرز کے اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کا مؤقف مسترد کردیا

وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ میں رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات سے متعلق سمری جاری کرنے پر سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو کراچی میں97 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 90 دن کے لیے خصوصی اختیارت دیئے گئے ہیں جو 20 جولائی 2016 سے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کوئی شرط نہیں رکھ تھی اور وفاق نے ہماری درخواست کو من و عن تسلیم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں