
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامورہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فیورٹ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ان کی نئی آنے والی فلم "پدماوتی" کے لیے بھاری معاوضہ دیا ہے جو کسی بھی اداکارہ نے ابھی تک حاصل نہیں کیا۔ اداکارہ کو سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے 13 کروڑ روپے کا ایڈوانس چیک ادا کردیا گیا ہے جس کے بعد اداکارہ بالی ووڈ انڈسٹری کی اب تک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں ہیں جب کہ کسی بھی اداکارہ نے تاحال 10 کروڑ کا معاوضہ بھی نہیں لیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: دپیکا نے اشتہارات میں کام کرنے کا معاوضہ 8 کروڑ روپے مانگ لیا
اداکارہ کو سنجے لیلا بھنسالی نے جب فلم "رام لیلا" میں کاسٹ کیا تو انہیں ایک کروڑ کا معاوضہ دیا گیا تھا، دوسری فلم "باجی راؤ مستانی" کے لیے ہدایت کار نے اداکارہ کو7 کروڑ جب کہ اب سب سے زیادہ نئی آنے والی فلم "پدماوتی" کے لیے معاوضہ 13 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: دپیکا نے 30 سیکنڈ کے اشتہار کا 5 کروڑ سے زائد معاوضہ وصول کرلیا
دوسری جانب ہدایت کار نے فنکاروں سے کیے جانے والے مالیاتی معاہدوں کا لیک ہوجانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے کیوں کہ سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا ہے کہ انہیں مالیاتی معاہدوں کا لیک ہوجانا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔