حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے کو پورے ملک میں توسیع دینے کیلئے پرعزم ہے وزیراعظم

ہماری حکومت ترقی اور کارکردگی پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک August 05, 2016
بلوچستان کی عوام میگا منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو گی، وزیراعظم. فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر پورے ملک میں پھیلانے کے لئے پر عزم ہے۔

وزیراعظم نواز شریف سے پشتون ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مخالفین 2018 اوراس کے بعد کیلئے بھی صبر کریں، وزیراعظم

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے کو پورے ملک میں توسیع دینے کے لئے پر عزم ہے جب کہ بلوچستان میں جاری میگا منصوبوں کے ثمرات سے وہاں کی عوام مستفید ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اجتماعی کوششوں سے بلوچستان میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔

بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ میر حاصل بزنجو نے بھی ملاقات کی اور انھیں اپنی وزارت کے مختلف امور سے متعلق آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ حاصل بزنجو نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ بلوچستان کے معاملات پر بھی گفتگو کی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ترقی اور کارکردگی پر یقین رکھتی ہے، عوام معیشت کے تمام شعبوں میں مثبت تبدیلی دیکھ رہے ہیں جب کہ ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بھی بہتر ہو چکی ہے، عوام کا ہماری پالیسیوں پر اعتماد ہی ہماری طاقت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں