افتخار چوہدری کا بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلیے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

پاناما پیپرز كے معاملے پر نواز شریف نااہل ہو چكے ہیں، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری


ویب ڈیسک August 06, 2016
پاناما پیپرز كے معاملے پر نواز شریف نااہل ہو چكے ہیں، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، فوٹو؛ ایکسپریس

QUETTA: پاكستان جسٹس اینڈ ڈیموكریٹك پارٹی كے سربراہ اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) افتخار چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف كو قومی اسمبلی كی ركنیت سے نا اہل كرنے سے متعلق آئین كے آرٹیكل 63 كی شق 2 كے تحت اسپیكر قومی اسمبلی كو ریفرنس دائر کیا جائے گا، اس سلسلے میں اسپیكر قومی اسمبلی كو ریفرنس كی كاپی بھجوا دی ہے جب كہ باضابطہ طور پر ہمارے وكلاء پیر كو سپیكرا قومی اسمبلی كو وزیراعظم كے خلاف ریفرنس پیش كریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حکمرانوں کے احتساب تک کرپشن کے خلاف تحریک چلتی رہے گی، عمران خان

افتخار چوہدری نے كہا كہ نواز شریف نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے كاغذات نامزدگی میں اپنے ٹیكسوں كا كہیں ذكر نہیں كیا جب كہ ماضی میں انہوں نے منی لانڈرنگ كے ذریعے 43 جعلی ناموں سے اكاؤنٹس كھلوائے،1993سے لے كر آج تك نواز شریف نے اپنے كسی ٹیكس گوشوارے میں ان اثاثوں كا ذكر نہیں كیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ریفرنس میں لندن میں واقع نواز شریف كے 4 فلیٹس كا بھی ذكر كیا ہے جس سے متعلق نواز شریف اور ان كے خاندان كے متضاد بیانات بھی موجود ہیں۔

سابق چیف جسٹس کا کہنا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز كے معاملے پر نواز شریف نااہل ہو چكے ہیں، وزیراعظم كسی طور بھی صادق اور امین نہیں رہے اور نہ ہی وہ اس عہدے كے لیے اہل ہیں، پاناما معاملے پر نوازشریف اور ان كا خاندان لیت ولعل سے كام لے رہا ہے، نواز شریف اپنے آپ كو احتساب كے لیے پیش كردیں تو بہت سے مسائل خود ہی حل ہو جائیں گے۔ افتخار چوہدری نے کہا کہ ان كی جماعت پاناما لیكس كے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور اس كو منطقی انجام تك پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |