حج سے قبل 6 لاکھ عازمین روضہ رسولؐ پرحاضری دینگے

مدینہ منورہ میں حکام زائرین کو مجموعی طور پر 56 اقسام کی سہولتیں مہیا کریں گے


APP August 09, 2016
سعودی حکام نے عازمین کے لیے مکہ مکرمہ کیساتھ مدینہ منورہ میں بھی غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں فوٹوؒ فائل

MINGORA: سعودی عرب میں رواں سال حج شروع ہونے سے قبل دنیا کے42 ممالک کے 6 لاکھ عازمین حج مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پرحاضری دینے آئیں گے۔

سعودی وزارت حج اور عمرہ کے ترجمان حاتم قاضی سے کہاہے کہ عازمین حج کی مدینہ آمد گزشتہ جمعرات سے شروع ہو گئی اور حج کی ادائیگی کے لیے مکہ المکرمہ واپس جانے سے قبل تقریباً 6 لاکھ افراد مدینہ آئیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ جمعرات کوحج آپریشن کے تحت پہلے دن60حج پروازیں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ آئیں۔

دوسری جانب سعودی حکام کی جانب سے عازمین حج وعمرہ کے لیے مکہ مکرمہ کیساتھ مدینہ منورہ میں بھی غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔غیر سرکاری فلاحی ادارے بھی حجاج ومعتمرین کی خدمات میں پیش پیش ہیں۔نجی ادارے سول کاسٹ انسٹیٹیوٹ نے مدینہ منورہ اورمسجد نبوی میں 32 مقامات پر حجاج کرام کوخدمات مہیاکرنے کے لیے 2600 رضا کار تعینات کیے ہیں جومجموعی طور پر زائرین کو 56 اقسام کی سہولتیں مہیا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |