منظوروسان کا کراچی میں سائٹ لمیٹڈ کے دفتر پر چھاپہ غیرحاضری پرایم ڈی معطل

صوبائی وزیر نے سیکریٹری سائیٹ آغا فخراورڈپٹی چیف انجینئر عبدالمالک بھٹی بھی غیر حاضری پر معطل کردیئے


ویب ڈیسک August 09, 2016
سندھ حکومت سرکاری افسران کی کارکردگی اور کام کو مد نظر رکھے گی، منظور وسان فوٹو: پی پی آئی

لاہور: وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور وسان نے سائیٹ لمیٹڈ کے دفتر کے اچانک دورے کے موقع پر ادارے کے غیر حاضر ایم ڈی غلام مجتبیٰ جویو سمیت 3 افسران کو معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے نئے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کراچی میں اچانک سائیٹ لمیٹڈ کے دفتر پہنچے تو انہوں نے اہم سرکاری افسران کو غیر حاضر پایا۔ افسران کی غیر حاضری پر جب انہوں نے حاضری کا ریکارڈ رکھنے والے بائیو میٹرک کلرک سے ریکارڈ طلب کیا تو اس نے پس و پیش سے کام لیا۔ ریکارڈ ملنے پر پتہ چلا کہ ادارے سے 914 ملازمین منسلک ہیں جن میں سے 308 ملازمین غیر حاضر تھے۔

غیر حاضر افسران میں ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غلام مجتبی جویو، سیکریٹری سائیٹ آغا فخراورڈپٹی چیف انجینئرعبدالمالک بھٹی بھی شامل تھے۔ منظور وسان نے بائیو میٹرک کلرک سمیت تینوں افسران کو معطل کردیا جب کہ دیگر غیر حاضر ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سرکاری افسران کی کارکردگی اور کام کو مد نظر رکھے گی، اب کوئی سفارش نہیں چلے گی کوئی بھی ہو کارکردگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |