سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات پولیس کی بلوچستان حکومت کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست

خود کش حملہ آور کے ملنے والے اعضا شناخت کے لئے متعلقہ اداروں کو دے دئے گئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشن


ویب ڈیسک August 09, 2016
گزشتہ روز سول اسپتال کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ : فوٹو : فائل

ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ چوہدری منظور سرور کا کہنا ہے کہ سول اسپتال دھماکے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے تاہم صوبائی حکومت سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کےلئے بھی درخواست کردی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بلوچستان پولیس نے کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات کے لئے صوبائی حکومت سے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دینے کی درخواست دے دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا جماعت الاحرار گروپ نے کیا

ڈی آئی جی آپریشن چوہدری منظور سرور کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے تاہم صوبائی حکومت سے بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کے لئے درخواست کی گئی ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی

ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے اور خود کش حملہ آور کے ملنے والے اعضا شناخت کے لئے متعلقہ اداروں کو دے دئے گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سانحہ کوئٹہ پرملک بھر میں یوم سوگ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کو بلال انور کاسی کو کوئٹہ کے علاقے منوں جان روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا اور جب ان کی لاش سول اسپتال کوئٹہ لائی گئی تو وہاں وکلا کے جمع ہونے کے بعد خودکش دھماکا کردیا گیا جس کے نتیجے میں 73 افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |