
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنی صحت کے حوالے سے شدید پرشانی کا شکار ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک سے سو نہیں پاتا جس کے باعث صحت کے مسائل سے دوچارہوں کیوں کہ کام کی وجہ سے اپنی دیکھ بھال کم ہی کرتا ہوں لیکن مجھے اپنی صحت کا پہلے سے زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:شاہ رخ خان نے خود کوسب سے زیادہ اسمارٹ قرار دے دیا
بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ دن بھرمیں100 سگریٹ اور 30 کپ بلیک کافی پی جاتا ہوں جب کہ کئی بار کھانا بھول جاتا ہوں اور یہی نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کے لیے جاتے ہوئے آدھے رستے میں یاد آتا ہے کہ میں نے پانی نہیں پیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔