شام کے شہر حلب پر شامی فضائیہ کی بمباری سے 4 بچوں سمیت 51 افراد ہلاک

فضائی حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والے زیادہ تر افراد عام شہری ہیں، تنظیم انسانی حقوق


ویب ڈیسک August 14, 2016
گزشتہ کئی ہفتوں سے حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں شدت آگئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

شام کے شہر حلب میں فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 51 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں خانہ جنگی سے شدید متاثر ہونے والے شہر حلب میں شامی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 51 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ حلب شہر پر فضائی حملوں میں روسی طیاروں سمیت شامی توپ خانوں نے بھی بمباری کی جس میں مارے جانے والے زیادہ تر افراد عام شہری ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے زہریلی گیس کا حملہ؛ 34 ہلاک

واضح رہے کہ شام کا شہر حلب خانہ جنگی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جب کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں شدت آگئی ہے جس کے باعث اب تک سیکڑوں افراد مارے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں