یونس خان نے شاندار اننگز کا کریڈٹ اظہرالدین کو دے دیا

اظہر الدین نے مجھے کریز میں ہی رہ کر کھیلنے کا مشورہ دیا، یونس خان


Sports Desk August 15, 2016
اظہر الدین نے مجھے کریز میں ہی رہ کر کھیلنے کا مشورہ دیا، یونس خان. فوٹو: فائل

DERA BUGTI: یونس خان نے اوول ٹیسٹ میں اپنی شاندار اننگز کا کریڈٹ بھارت کے سابق کپتان اظہرالدین کو دے دیا۔

انھوں نے کہا کہ میچ سے قبل مجھے اظہر الدین کی فون کال موصول ہوئی، انھوں نے میری بیٹنگ کے حوالے سے بات کی اور مجھے کریز میں ہی رہ کر کھیلنے کا مشورہ دیا، میں دوسرے لوگوں پر اعتماد کرتا ہوں اور اس سے مجھے کافی فائدہ ہوا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 218 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے اوول ٹیسٹ 10 وکٹوں سے جیتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں