تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف قومی اسمبلی میں ریفرنس جمع کرادیا

ریفرنس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ و ٹیکس چھپانے کی کوشش کی اور گوشوارے میں بھی حقائق چھپائے۔


ویب ڈیسک August 15, 2016
ریفرنس میں گیا گیا کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ و ٹیکس چھپانے کی کوشش کی اور گوشوارے میں بھی حقائق چھپائے۔ ۔ فوٹو؛ فائل

RAWALPINDI: تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شاہ محمود قریشی کی صدارت ہوا جس میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے تیار کیے گئے ریفرنس پر تفصیلی غور کیا گیا جب کہ مشاورت کے بعد 200 صفحات پرمشتمل ریفرنس کی منظوری دے دی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افتخار چوہدری کا بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلیے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم نواز شریف کی ناہلی کے لیے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسپیکرغیرجانبدار ہیں اور ہم نے اسپیکر کو ثبوت دے دیے ہیں جب کہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ و ٹیکس چھپانے کی کوشش کی گئی اور گوشوارے میں بھی حقائق چھپائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں