پنجاب میں اسکولوں کے اطراف کی آبادیوں میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

لاہور میں اسکولوں کے اطراف کی آبادیوں کے مکینوں کے کوائف چیک کیے جائیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک August 17, 2016
لاہور میں اسکولوں کے اطراف کی آبادیوں کے مکینوں کے کوائف چیک کیے جائیں گے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

KARACHI: پنجاب حكومت نے صوبے میں دہشت گردی كے خدشات كے پیش نظر سركاری و پرائیویٹ اسكولوں كے اطراف كی آبادیوں میں كومبنگ آپریشن شروع كرنے كا فیصلہ كیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبے میں دہشت گردی اوراسكولوں میں ممكنہ طور پر بچوں كے اغواء كے خدشات كو پیش نظر ركھتے ہوئے اسکولوں کے اطراف کی آبادیوں میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں محكمہ داخلہ كے ذرائع نے بتایا ہے كہ لاہوركے جتنے بھی اسكول ہیں ان کے اطراف ہر گھر كے مكینوں كے كوائف كو چیك كیا جائے گا اور مشتبہ افراد كو حراست میں لیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور میں کومبنگ آپریشن میں 2 دہشتگردوں سمیت 11 افراد زیرحراست

ذرائع کے مطابق حساس، اے كیٹگری اور اے پلس كیٹگری کی نوعیت كے اسكولوں میں سیكیورٹی كے مزید فول پروف انتطامات كرنے كی ہدایت كی گئی ہے، اسكولوں كے چوكیدار، گارڈز اور اساتذہ كا بائیو ڈیٹا چیك كیا جائے گا اور اسكول انتظامیہ كو ہدایت كی گئی ہے كہ بچوں كو چھٹی سے قبل باہر نہ جانے دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں