قائدایم کیو ایم کی تقاریرسے قانون شکنی ہوئی یانہیں لندن میں تحقیقات جاری

ہزاروں فون کالزموصول ہوئی ہیں،کسی کے پاس شواہدہیں توفراہم کرے،ترجمان لندن پولیس


INP August 24, 2016
ہزاروں فون کالزموصول ہوئی ہیں،کسی کے پاس شواہدہیں توفراہم کرے،ترجمان لندن پولیس فوٹو: فائل

DHAKA: اسکاٹ لینڈ یارڈکے ترجمان نے کہاہے کہ قائدایم کیو ایم کی پاکستان میں نفرت انگیز تقاریرکی تحقیقات جاری ہیں کہ ان تقاریر سے قانون شکنی ہوئی یا نہیں۔برطانیہ کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی پاکستان کیخلاف نفرت انگیزتقاریر پر تحقیقات جاری ہیں۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ قائد ایم کیو ایم کی تقاریرسے قانون شکنی ہوئی یانہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف شکایات کی تعدادہزاروں میں ہے،اگربرطانوی سرزمین پرقائد ایم کیو ایم کیخلاف کسی کے بھی پاس ثبوت موجودہیں تووہ فراہم کرے۔

علاوہ ازیں لندن میں ایک پاکستانی شہری طارق حسین کی جانب سے لیڈگرو پولیس اسٹیشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کیخلاف درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس میں پاکستان مخالف بیان دینے پر متحدہ قائد کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |