’’انجرڈ‘‘ حفیظ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ بھی موخر ہونے کا خدشہ، عرفان کی طلبی


Sports Reporter August 28, 2016
بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ بھی موخر ہونے کا خدشہ، عرفان کی طلبی۔ فوٹو: فائل

آؤٹ آف فارم محمد حفیظ ''انجری'' کے سبب انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے، بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ بھی موخر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولنگ ایکشن دوسری بار رپورٹ کیے جانے کے بعد محمد حفیظ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی، انجریز کی وجہ سے انھیں بازو کا خم قانونی حد میں لانے کیلیے کام کرنے کا موقع نہ ملا، دوسری جانب بطور بیٹسمین ناقص فارم نے بھی ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگا رکھا ہے، اب انجری نے انھیں انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر کر دیا، وہ پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے دوسرا میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے، ٹیم مینجمنٹ نے حفیظ کی جگہ پیسر محمد عرفان کو طلب کر لیا ہے۔

قبل ازیں بورڈ نے محمد حفیظ کو آئی سی سی کی منظور شدہ بائیومکینک لیب میں باقاعدہ ٹیسٹ کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کردی تھی،ان سے کہا گیا تھا کہ مزید تاخیر سے گریز کریں تاکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف یواے ای میں آئندہ ماہ شروع شروع ہونے والی سیریز کے ٹوئنٹی20میچز سے قبل ہی ایکشن کلیئر کرایا جاسکے، مگر اب مزید تاخیر کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ 35سالہ محمد حفیظ کا شمار پاکستان کے سینئر کرکٹرز میں ہوتا ہے، انھیں 50ٹیسٹ،177ون ڈے اور 77ٹوئنٹی 20میچز میں ملک کی نمائندگی کا موقع مل چکا، اس سے قبل 2014میں بھی ان کا ایکشن مشکوک قرار پایا اور انھوں نے کلیئر ہونے کے بعد ہی بولنگ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں