فہد ملک قتل کیس کا مرکزی ملزم راجہ ارشد طور خم بارڈر سے گرفتار

پاسپورٹ منسوخ ہونے اور نام ای سی ایل میں درج ہونے کی وجہ سے افغانستان کے ذریعے یورپ جانے کا ارادہ تھا، ملزم راجا ارشد


ویب ڈیسک August 28, 2016
سابق چئیرمین سینٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے فہد ملک کو 15 اگست کو اسلام آباد میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا : فوٹو : فائل

سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم راجا ارشد کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے طور خم بارڈر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک کے قتل میں ملوث اہم ملزم راجہ ارشد کی بیرون ملک فرار کی کوشش سیکیورٹی اداروں نے ناکام بناتے ہوئے اسے پاک افغان سرحد طورخم سے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ پاسپورٹ منسوخ ہونے اور ای سی ایل میں نام درج ہونے کی وجہ سے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کررہا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فہد ملک قتل کیس میں نامزد ملزم نعمان کھوکھر کمرہ عدالت سے گرفتار

گرفتار ملزم نے بتایا کہ طورخم بارڈر سے پہلے چمن کے راستے بیرون ملک فرار ہونے کا ارادہ تھا تاہم باب دوستی پر کئی روز سے جاری کشیدگی کے باعث نہیں جاسکا اوراب طورخم سرحد پار کرنے کی کوشش میں گرفتارہو گیا۔ ملزم راجا ارشد کو آج اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |