بالی ووڈ کی باربی ڈول رنبیر کپور کے دہرے معیار سے دلبرداشتہ ہوگئیں

رنبیرکپور نے کترینہ کے ذاتی پیغامات اپنے دوستوں کو دکھائے اور خوب مذاق اڑایا جس پر اداکارہ خاصی پریشان ہیں۔


ویب ڈیسک August 29, 2016
رنبیرکپور نے کترینہ کے ذاتی پیغامات اپنے دوستوں کو دکھائے اور خوب مذاق اڑایا جس پر اداکارہ خاصی پریشان ہیں۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ نگری میں باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف اور کپور خاندان کے چشم و چراغ رنبیر کپور کے درمیان تلخیاں مزید بڑھتی جارہی ہیں اور خاص طور پر ادکارہ رنبیر کے دہرے معیار سے دلبرداشتہ ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان دوریاں بڑھتی جارہی ہیں اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ دونوں کے درمیان تلخیاں کم ہونے کے بجائے اس میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے تاہم اب نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ ادکارہ رنبیر کپور کے دہرے معیار سے دلبرداشتہ ہوچکی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کترینہ کے لیے اپنے والدین کو نہیں چھوڑ سکتا، رنبیر کپور

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کترینہ کیف کی خوب تعریفیں کی تھیں جس کے بعد یہی گمان کیا جارہا تھا کہ بالی ووڈ کی چاکلیٹی جوڑی کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں اور دونوں ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ دکھائی دیں گے تاہم اس وقت تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں جب رنبیر نے کترینہ کے پرسنل میسجز اپنے دوستوں کو دکھائے اور ان کا خوب مذاق اڑایا اوراس بات کا علم جب ادکارہ کو ہوا تو وہ ایک مرتبہ پھر مایوس ہوگئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دپیکا کے ساتھ ہوتا ہوں تو لگتا ہے جیسے گھرواپس آگیا، رنبیر

صحافیوں نے جب کترینہ سے رنبیر کی جانب سے کی جانے والی تعریفوں سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اس کا جواب دینے کے بجائے بات کو گھما دیا اور یہی تاثر دیتی رہیں کہ انہیں اب اس میں کوئی دلچسپی نہیں تاہم کترینہ کیف کے اس رویہ کی وجہ وہی موبائل فون پیغامات بتائے جاتے ہیں جو رنبیر نے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں