ای سی ایل میں نام رکھنے کیلیے مجھ پر قتل کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ایان علی

اعجاز قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں جب قتل ہوا میں اڈیالہ جیل میں تھی، ایان علی کی ایکسپریس سے خصوصی گفتگو


ویب ڈیسک August 31, 2016
اعجاز قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں جب قتل ہوا میں اڈیالہ جیل میں تھی، ایان علی کی ایکسپریس سے خصوصی گفتگو فوٹو:فائل

ماڈل ایان علی کا کہنا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل رکھنے کے لئے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جب کہ پہلے بھی اپنی بے گناہی ثابت کی اور آئندہ بھی بے گناہی ثابت کروں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہوئی، اس موقع پر کسٹم حکام کی جانب سے کسٹم افسر چوہدری اعجاز کے قتل کا تیسرا چالان پیش کیا گیا تو ماڈل ایان علی کے وکیل نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماڈل کو قتل کیس میں پھنسانے کی سازش ہے جس پر دونوں فریقین کے وکلا میں تلخ کلامی ہو گئی۔ عدالت نے وکلا کی تلخ کلامی پر سخت برہمی کا اظہار کیا جب کہ دوران سماعت مسکرانے پر تفتیشی افسر کو بھی جھاڑ پلادی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بے گناہ ہونے کے باوجود بدنام کیا جارہا ہے، ایان علی

پیشی کے بعد ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ایان علی کا کہنا تھا کہ کہ انسپکٹر اعجاز قتل کیس سے میر ا کوئی تعلق نہیں، جب قتل ہوا میں اڈیالہ جیل میں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا نام ای سی ایل میں شامل رکھنے کیلئے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پہلے بھی اپنی بے گناہی ثابت کی اور آئندہ بھی بے گناہی ثابت کروں گی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں