کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوارکو گیس بند رہے گی

گرین لائن منصوبے پرجاری کام کےباعث سائٹ ایریا، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اوریوپی موڑمیں گیس کی فراہمی بند رہے گی


ویب ڈیسک September 02, 2016
شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 6 سے رات ساڑھے 11 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ فوٹو: فائل

گرین لائن منصوبے پر جاری کام کے باعث اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں گرین لائن منصوبے پرجاری کام کے باعث نارتھ ناظم آباد میں 20 انچ قطرگیس پائپ لائن کی منتقلی کی جائے گی جس کے باعث رواں اتوار 4 ستمبر کو صبح 6 سے رات ساڑھے 11 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے کراچی گرین لائن میٹرو منصوبے کے روٹ میں توسیع کی منظوری دیدی

ایس ایس جی سی اعلامیے کے مطابق جن علاقوں میں اتوار کو گیس معطل رہے گی ان میں سائٹ ایریا، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، بفرزون، یو پی موڑ اور ملحقہ علاقے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں