پی آئی اے کی پروازوں میں گیلکسی نوٹ 7 کے استعمال اوررکھنے پرپابندی

بیٹری کے مسائل کی وجہ سے گیلیکسی نوٹ 7 پردوران سفر پابندی لگائی گئی، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک September 11, 2016
موبال فون سام سنگ نوٹ 7 سامان میں بھی نہیں لےجایا جاسکےگا، پی آئی اے فوٹو: فائل

قومی ایئرلائن نے دوران پرواز مسافروں پر سام سنگ گیلکسی نوٹ 7 کے استعمال یا سامان میں رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اندرون ملک اوربین الاقوامی پروازوں کے مسافراپنے ہمراہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 نہ لائیں، مسافردوران پروازاس ماڈل کے اسمارٹ فون اپنے سامان میں بھی نہ رکھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سام سنگ گیلکسی نوٹ 7 کی سپلائی روک دی گئی

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 پر پابندی اس میں موجود تیکنیکی خامی کی بدولت عائد کی گئی ہے کیونکہ مسافروں کی حفاظت کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سام سنگ گیلکسی نوٹ 7 کی وہ خامیاں جو آپ کو پریشان کرسکتی ہیں

واضح رہے کہ چند روزقبل ہی سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 متعارف کرایا تھا تاہم دنیا کے کئی ممالک میں یہ شکایات موصول ہوئی کہ گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹری چارجنگ کے دوران پھٹ جاتی ہے، اسی خامی کی وجہ سے کمپنی نے دنیا بھرسے اس ماڈل کے اسمارٹ فون واپس منگوا لیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |