
ایک انٹرویو میں سابق صدرپرویز مشرف نے کہا کہ 9/11حملے کے بعد عالمی حالات بالکل بدل چکے تھے جس کے بعد پاکستان کا امریکی جنگ کو سپورٹ کرنا ضروری تھا،اگر افغانستان میں حملے کیلیے پاکستان امریکاکواپنے ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت نہ دیتا تو بھارت یہ کام کرنے کیلیے بالکل تیار بیٹھا تھا اوراس نے حامی بھی بھر لی تھی۔
میں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کافی جدوجہدکی اور اس حوالے سے بھارتی وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپائی اورمن موہن سنگھ کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں اوریہ مسئلہ ان کے سامنے اٹھایا،یہ مسئلہ حل ہونے کے بالکل قریب تھا۔انھوں نے انٹرویو کے دوران لال مسجد آپریشن اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری کی معزولی کی بھی وضاحت کی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔