
لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں فاسٹ بولر محمد عامر کی رسم حنا میں ان کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کرکٹرز اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی لیکن محمد عامر نے اپنے ان دو سابق دوستوں کو اس تقریب میں مدعو نہیں کیا جن کے ساتھ 2010 میں وہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا شکار ہوگئے تھے۔
محمد عامر اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے جارہے ہیں لیکن خوشی کے اس لمحے وہ ماضی کی تلخ یادیں نہیں بھول پائے جس کی وجہ سے انہوں نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو اپنی شادی میں مدعو کرنا مناسب نہ سمجھا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ان کے کیرئیر پر لگے اسپاٹ فکسنگ کے دھبے اور 5 قیمتی سال کے ضیاع کے بعد انہوں نے اپنے دونوں دوستوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔