لندن والوں سے تعلق نہیں جب کہ تمام شعبہ جات ہمارے فیصلے مانیں گے فاروق ستار

اپنی پالیسی کے تحت عزم و حوصلے سے کام جاری رکھیں گے اور تمام شعبہ جات ہماری بات مانیں گے، سربراہ ایم کیوایم پاکستان


ویب ڈیسک September 21, 2016
اپنی پالیسی کے تحت عزم و حوصلے سے کام جاری رکھیں گے اور تمام شعبہ جات ہماری بات مانیں گے، سربراہ ایم کیوایم پاکستان، فوٹو؛ فائل

CHAGHI: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ لندن سے آنے والے بیانات سے اب ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا ہم عزم و حوصلے سے کام جاری رکھیں گے اور تمام شعبہ جات ہماری ہی بات مانیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ندیم نصرت نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی سمیت تمام شعبے تحلیل کردیئے

ایم کیوایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت کی جانب سے تمام شعبہ جات تحلیل کیے جانے کے اعلان کے بعد ایم کیوایم پاکستان کا اجلاس ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ہوا جس کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان مخالف کسی بیان کی حمایت نہیں کریں گے، 22 اگست کے بعد لندن سے مکمل لاتعلقی کرچکے ہیں، ہم 23 اگست کی بات پر ڈٹے ہوئے ہیں اور23 اگست کی پالیسی کے تحت ہی چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لندن کے 4 ارکان رابطہ کمیٹی کو خارج کردیا گیا ہے، اب لندن سے جاری کسی بیان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوگا، ہماری اپنی پالیسی ہے جس کے تحت عزم و حوصلے سے کام جاری رکھیں گے جب کہ تمام شعبہ جات ہماری ہی بات مانیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ لندن سے آنے والے بیانات سے ایم کیوایم پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، لندن والے ہمارے ساتھ کسی مشاورت میں شریک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکن اور پارٹی رہنما اتحاد برقرار رکھیں، کارکنوں کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں