
اڑی واقعے کے بعد جہاں ایک طرف بھارت ہاتھ دھوکر پاکستان کے پیچھے پڑگیا ہے تو وہیں دوسری جانب ہندوانتہا پسند بھی بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فن کاروں چھوڑنے پر تیار نہیں اورایسا ہی ہوا ریاست مہاراشٹرا میں جہاں ممبئی میں بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ واقع ہے۔
مہاراشٹرا کی ہندو انتہاپسند جماعت نرونیمن نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگرانہوں نے بھارت نہ چھوڑا تو سنگین نتائج بھکتنے کے لئے تیار ہوجائیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستانی فنکاروں کو لات مارکر بھارت سے نکال دینا چاہیے
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد باربھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک سے نکال باہرکرنے کی دھمکیاں دی جاتی رہی جب کہ ہندو انتہا پسندوں کی وجہ پاکستانی غزل گائیک غلام علی کومتعدد باربھارت میں اپنے شوز بھی منسوخ کرنا پڑے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔