جنگ ہوئی تو پاک فوج سے پہلے ہم بھارت سے لڑیں گے شاہ زین بگٹی

براہمدغ بگٹی بھارت میں رہے یا جینوا میں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، رہنما جمہوری وطن پارٹی


ویب ڈیسک September 25, 2016
براہمدغ بگٹی بھارت میں رہے یا جینوا میں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، شاہ زین بگٹی۔ فوٹو : فائل

لاہور: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور نواب اکبر بگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے ہم اور ہمارے قبائل حاضر ہیں اگر جنگ ہوئی تو پاک فوج سے پہلے ہم بھارت سے لڑیں گے۔

کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کے سالانہ کنونشن کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ براہمدغ بگٹی بھارت میں رہے یا جینوا میں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ نواب اکبر بگٹی نے بلوچستان کے الحاق کے سلسلے میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا تھا، نواب اکبر بگٹی کے نظریئے کے مطابق ہم مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑی تو ملک کے دفاع کے لیے ہم اور ہمارے قبائل حاضر ہیں، ماضی میں ملک کا دفاع افواج کے ساتھ قبائلیوں نے بھی کیا تھا لہذا اگر جنگ ہوئی تو پاک فوج سے پہلے ہم بھارت سے لڑیں گے جب کہ اس وقت بیان بازی کی نہیں یکجہتی کی ضرورت ہے۔

شاہ زین بگٹی نے کہا کہ سونامی کا دعوی کرنے والے اپنی طاقت بھی ظاہر نہ کر سکے اور عمران خان کا پہلا دھرنا قادری کی وجہ سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اب تک اپنے وعدے پورے نہیں کیے اور ہمارے آئی ڈی پیز کو تاحال آبائی علاقوں کو نہیں بھجوایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |