تعلقات میں بہتری اور باہمی تعاون پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے امریکا

پاکستان روس اور امریکا بھارت فوجی مشقیں جوابی کارروائی یا کسی گریٹ گیم کاحصہ نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک September 27, 2016
پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اورمؤثرکارروائیاں کررہاہے، مارک ٹونر۔ فوٹو: فائل

KARACHI: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کیونکہ تعلقات میں بہتری اور باہمی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اورمؤثرکارروائیاں کررہاہے لیکن دہشت گردوں کےمحفوظ ٹھکانے بند کرنے کی بھی ضرورت ہے، امریکا کی توجہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے پر مرکوز ہے۔

مارک ٹونرکا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری بیان بازی سے آگاہ ہیں تاہم تعلقات میں بہتری اور باہمی تعاون پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے، امریکا دونوں ملکوں کےدرمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے بھارت کے ساتھ گہرے، دوطرفہ اور کثیرجہتی تعلقات ہیں جب کہ بھارت کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو بھی آگے بڑھارہےہیں۔

پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کے سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان روس اور امریکا بھارت فوجی مشقیں جوابی کارروائی یا کسی گریٹ گیم کاحصہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |