
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ لحاظ سےقابل اوربا صلاحیت فورس ہے اوردشمن کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہروقت تیارہیں۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خظے میں امن و خوشحالی کا خواہشمند ہے لیکن اگر دشمن نے کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے دندان شکن جواب دیں گے۔ کمانڈ پاکستان فلیٹ کا کہنا تھا کہ بحری سرحدوں، کریکس اور ساحلی علاقوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جنگی جہازوں پر تعینات افسر و سیلرزکےحوصلے اورعزم بلند اور قابل تعریف ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔