
بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر 25 سالہ شکیب الحسن نے ڈھاکہ میں 23 سالہ امریکی نژاد بنگلہ دیشی ام احمد شیشرکے ساتھ شادی کرلی ، جہاں دنیا بھر میں کئی لوگوں نے 12-12-12 کی تاریخ کو یادگار بنایا وہیں شکیب الحسن بھی اس دن سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
شکیب اور ام احمد کی ملاقات سال 2010 میں لندن میں ہوئی ، جہاں شکیب ووسٹر شائر کی جانب سے کرکٹ کھیل رہے تھے ، ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ کی تقریب چند روز بعد ہوگی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔