
وفد میں صدرتحریک منہاج القرآن ابرار رضا ایڈووکیٹ، اسحاق حارث اورقاری ایاز شامل تھے۔ ڈاکٹر عبدا لقدیر نے کہاکہ اس وقت بکھری ہوئی قوم کی شیرازہ بندی کیلیے سیاست نہیں ریاست بچائو کا نعرہ ضروری ہے، ملک کو مسائل سے نکالنے کیلیے سب کو مل کر سوچناہوگا۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے جلد ملاقات ہوگی۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا فقید المثال استقبال ملک میں تبدیلی کا پہلا قدم ہو گا۔ تحریک منہاج القرآن ملک کے غریب عوام کا مقدر بدل دیگی ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔