کوہاٹ میں وزیراعظم کے جلسہ گاہ کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں تصادم

دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا


ویب ڈیسک October 28, 2016
پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، فوٹو : فائل

ABBOTABAD: وزیراعظم نواز شریف کے جلسہ گاہ کے باہر پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں تصادم اور پتھراؤ کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوہاٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے جلسہ کے دوران جلسہ گاہ کے باہرپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی، کارکنوں کی جانب سے حکومت اوروزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کرنے پرجلسے میں موجود (ن) لیگ کے متوالے بھی میدان میں آگئے، دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ایک دوسرے پرپتھراؤ شروع کردیا جس کے باعث متعداد افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے رہنماؤں کوبنی گالہ جانے سے روک دیا گیا

حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ کر پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اورآنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، جس پرسیاسی کارکن منتشر ہوگئے تاہم پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں