
چارسدہ میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما مجھ پر 2 نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) سے ساز باز کے من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء پر پوائنٹ اسکورنگ قابل افسوس ہے، سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں مگر سیاستدان ذاتی مفادات کے لئے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔