پرویزخٹک کے اعلان سے پختونخوامیں گورنرراج کاامکان

بنی گالا جانے کے بیان سے صورت حال بگڑگئی، مرکزاورگورنرمیں رابطے کی اطلاعات ہیں


Numainda Express October 31, 2016
بنی گالا جانے کے بیان سے صورت حال بگڑگئی،مرکزاورگورنرمیں رابطے کی اطلاعات ہیں فوٹو: فائل

وفاق اور پختونخوا میں کشیدگی میں اضافے اوروزیراعلیٰ کی جانب سے خود جلوس کی قیادت کرکے اسلام آبادجانے کے اعلانات کے بعد خیبرپختونخوا میں گورنرراج کے نفاذ کے امکانات پیداہوگئے ہیں۔

مرکز اور گورنر خیبر پختونخوا کے درمیان رابطوں کے بارے میں بھی اطلاعات گردش میں ہیں تاہم اس بارے میں تصدیق نہ ہوسکی۔ گورنر راج کے نفاذکافیصلہ ہونے پرآئین کے آرٹیکل 234 کے تحت گورنرکی رپورٹ پر صدرپاکستان گورنرراج کا نفاذ کرتے ہوئے حکومتی اختیارات گورنر کو تفویض کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت متعلقہ صوبے کے گورنرکی جانب سے رپورٹ موصول ہونے پر اگر صدر مملکت مطمئن ہوں کہ ایسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے کہ جس میں صوبائی حکومت آئین اور قانون کے مطابق اپناکام نہیں کرسکتی تواس صورت میں صدر خود یا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے الگ قراردادوں کی منظوری کے بعدمتعلقہ صوبے میں گورنر راج کا نفاذ کرسکتے ہیں۔ اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کی گئی کہ آیااس سلسلے میں مرکزی حکومت اور گورنر خیبر پختونخوا کا آپس میں رابطہ ہواہے تاہم ذرائع نے ایسے کسی رابطے کی تصدیق نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں