خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سمیت 5 افراد گرفتار

خواجہ سراؤں پر تشدد کا واقعہ 4 روز قبل پیش آیا اورسوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کو بھی حرکت میں آنا پڑا


ویب ڈیسک November 14, 2016
خواجہ سراؤں پر تشدد کا واقعہ 4 روز قبل پیش آیا اورسوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کو بھی حرکت میں آنا پڑا۔ فوٹو: ایکسپریس

بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے خواجہ سرا کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور مرکزی ملزم سمیت 5 افرد کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے پکی کوٹلی میں ملزمان نے خواجہ سرا سے بھتہ طلب کیا اور جب ثنا نامی خواجہ سرا نے بھتہ دینے سے انکار کیا تو ملزمان نے اسے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ایک ملزم برہنہ تشدد کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ خواجہ سراؤں نے تو ب اثر ملزمان کے ڈر سے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا لیکن جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے خواجہ سرا پر تشدد کا واقعہ 4 روزقبل پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس کو بھی حرکت میں آنا پڑا جب کہ ملزمان کا گروپ سیالکوٹ کے خواجہ سراؤں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |