لائن آف کنٹرول پر جارحیت بھارتی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

پاکستان کی تحمل کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، سیکریٹری خارجہ


ویب ڈیسک November 14, 2016
پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبانوالہ کےحوالےکیا، دفتر خارجہ ، فوٹو؛ فائل

پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور 7 فوجی جوانوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید مذمت اور احتجاج کیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوانوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباانوالہ کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ہے جس میں پاکستانی فوج کے جوانوں کی شہادت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی پوری صلاحیت اور حق رکھتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 فوجی شہید

دوسری جانب سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارتی ہائی کمشنر ہمارے جذبات سے بھارت کو آگاہ کریں جب کہ پاک افواج نے ہمیشہ اشتعال انگیزی پر جواب دیا اور پاکستان کی تحمل کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

واضح رہے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں