مادر وطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے سربراہ پاک فوج

بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھا جائے، آرمی چیف کی سرحدی کمانڈرز کو ہدایت


ویب ڈیسک November 14, 2016
آرمی چیف نے بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے جوانوں کو بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید جوانوں کی نماز جنازہ جہلم میں اداکردی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاک فوج کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے جوانوں کو بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 فوجی شہید، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف راحیل شریف کو جہلم میں سرحدی کمانڈرز نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے اور پاک سر زمین کے مکمل دفاع کے لیے پاک فوج بھرپور جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعظم

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفرحسین، حوالدار ابراراحمد شہید، حویلی کہوٹہ کے لانس نائیک محمدشوک، تلہ کنگ کے رہائشی سپاہی محمد الیاس، سماہنی آزادکشمیر کے سپاہی محمد تنویر اور لکی مروت کے لانس نائیک محمد حلیم سمیت اٹھ مقام کے سپاہی پرویز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں