معروف برطانوی باکسر ٹائسن فری نے اسلام قبول کرلیا

باکسر نے اپنا نام تبدیل کرکے ’’ریاض ٹائسن محمد‘‘رکھ لیا۔


ویب ڈیسک November 14, 2016
باکسر نے اپنا تبدیل کرکے ’’ریاض ٹائسن محمد‘‘رکھ لیا۔ فوٹو؛ فائل

معروف برطانوی باکسرٹائسن فری نے اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام تبدیل کرکے ''ریاض ٹائسن محمد''رکھ دیا ۔



معروف برطانوی باکسر ٹائسن فری ہیوی ویٹ مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں اور اب تک 25 مقابلوں میں مخالفین کو دھول چٹاچکے ہیں جس میں سے 18 بار حریف کو ناک آؤٹ کیا ہے۔ ٹائسن گزشتہ سال ولادی میر کلچیکو کو شکست دے کرورلڈ باکسنگ کے ہیوی ویٹ کے عالمی چیمپئن بنے لیکن اب مذہبی طور پر سخت گیر عیسائی کھلاڑی کا دل اسلام کے نور سے منور ہوگیا ہے۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائسن فری کے قبول اسلام کی خبریں کئی ماہ سے زیر گردش تھیں لیکن گزشتہ دنوں باکسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کرکے ''ریاض ٹائسن محمد'' لکھ کران خبروں کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد دنیا بھر سے معروف کھلاڑی کو قبول اسلام پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سوشل میڈیا پر کھلاڑی کے قبول اسلام کی خبر نے دھوم مچا رکھی ہے اور ان کی رنگ سے قبل دعا کرانے والی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں