نا اہلی کیس عمران خان اور جہانگیرترین سے جواب طلب

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف نا اہلی ریفرنس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک November 23, 2016
الیکشن کمیشن نےعمران خان اور جہانگیر ترین سے 6 دسمبت تک جواب طلب کر لیا. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں عمران خان اور جہانگیر ترین سے جواب طلب کر لیا جب کہ سپریم کورٹ میں نا اہلی ریفرنس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی مقدمے میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریقین بنانے کی درخواست پرنوٹس جاری کر دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین سے نااہلی کی درخواستوں پر 6 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے" ظالما وزیراعظم بنا دے''

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے اثاثے چھپانے پر عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جب کہ درخواست گزار اکرم ڈھلوں نے تحریک انصاف کے دونوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ جہانگیر ترین کو غیر قانونی طریقے سے تجارت کے ذریعے پیسہ بنانے کے 8 سال پرانے کیس میں مجرم قرار دیا گیا تھا جس میں انہوں نے 7 کروڑ روپے واپس کر دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں