کراچی میں امن کی بحالی کے ثمرات کوضائع نہیں ہونے دیا جائے گا سربراہ پاک فوج

آرمی چیف نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا الوداعی دورہ کیا جہاں کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا۔


ویب ڈیسک November 23, 2016
آرمی چیف نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا الوداعی دورہ کیا جہاں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا۔ فوٹو؛ فائل

FAISALABAD: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی کوششیں ناکام بنادی ہے اور شہر میں اب کاروباری سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں جب کہ امن وامان کی بحالی کے ثمرات کوضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔



آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کا الوداعی دورہ کیا جہاں کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کراچی اور سندھ میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کے کردار کو سراہا جب کہ جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں کی قدرتی آفات کے دوران کارکردگی کی بھی تعریف کی۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سندھ رینجرز کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کے امن کو خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنادی گئی ہیں، کراچی میں کاروباری سرگرمیاں ملکی معیشت میں اہم کردارادا کررہی ہیں اور زندگی ایک بارپھر معمول پر لوٹ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی تجارتی سرگرمیوں نے قومی معیشت کو نئی زندگی دی، امن وامان کی بحالی کے ثمرات کوضائع نہیں ہونے دیا جائے گا جب کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر استحکام لانے کی کاوشوں کو جاری رہنا چاہیے۔



واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے اور اس سلسلے میں وہ پاک فوج کی مختلف کورز کے الوداعی دورے کررہے ہیں اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر جوانوں کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |