ہلیری کے ووٹوں کو چوری کرکے انہیں انجینئرڈ انتخاب کے ذریعے شکست دی گئیماہرین

ایسے شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مشی گن،پنسلوانیا اوروسکونسن میں مصنوعی طورپرووٹنگ ٹرن آؤٹ کم رہا،ماہرین


ویب ڈیسک November 23, 2016
صدارتی انتخابات کے دوران روسی ہیکرز نے ڈیموکریٹک کی ای میل ہیک کرلی تھیں،ماہرین. فوٹو: فائل

RAWALPINDI: امریکا کے صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والی ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو بعض ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ریاستیں جہاں کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے وہاں کے حلقے کھلوا لئے جائیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بعض امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے ووٹوں کو چوری کیا گیا ہے اور انہیں انجینئرڈ انتخابات کے ذریعے شکست دی گئی ہے۔ کمپیوٹر سیکیورٹی ایکسپرٹ اور ووٹوں کو جانچنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاست مشی گن، پنسلوانیا اور وسکونسن میں مصنوعی طور پر ووٹنگ ٹرن آؤٹ کم رہا۔

دوسری جانب ماہرین ہیلری کلنٹن کے رفقا پر زور ڈال رہے ہیں کہ ایسی ریاستیں جہاں ووٹنگ ٹرن آؤٹ کم رہا وہاں شفاف اور آزادانہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا تقاضہ کریں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست وسکونسن میں ہیلری کلنٹن کو 7 فیصد کم ووٹ پڑے جہاں پیپر ووٹ کے بجائے الیکڑونک ووٹ ڈالے گئے اور غالب امکان ہے کہ وہاں ہیکرز نے مشینوں کو ہیک کیا جس کی وجہ سے ہیلری کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں کم ووٹ ملے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق ریاست وسکونسن میں ہیلری کلنٹن کو 30 ہزار ووٹ کم ملے جس کی وجہ سے وہ وہاں ناکام ہوئیں جب کہ ریاست مشی گن میں ہیلری کو صرف 11 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی۔ ماہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات کے دوران روسی ہیکرز نے ڈیموکریٹک کی ای میل ہیک کرلی تھیں، اگر آزادانہ تحقیقات ہوئی تو ہیکنگ ثابت ہوجائے گی اور کلنٹن ان 3 ریاستوں میں کامیاب ہوجائیں گی جہاں انہیں شکست ہوئی جس کے بعد وہ ملک کی صدر بن سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |