کراچی کے نجی ہوٹل کا مینیجر لوگوں کو آگ سے نکالتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھا

48 سالہ الیاس بابر کو ایک ماہ پہلے ہی ہوٹل میں ملازمت ملی تھی۔


ویب ڈیسک December 05, 2016
48 سالہ الیاس بابر کو ایک ماہ پہلے ہی ہوٹل میں ملازمت ملی تھی۔ اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

نجی ہوٹل میں گزشتہ رات لگنے والی آگ میں جہاں 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں ہوٹل کےمینیجر نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی زندگیاں بچیں اور اسی کوشش میں اپنی جان دے دی۔

کراچی کے ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں لگی آگ انسانی جانیں نگل رہی تھی مگرہوٹل کے ڈیوٹی مینبجرالیاس بابر اپنی جان کی پراوہ کیے بغیر دوسروں کوبچاتے رہے اور اسی کوشش میں اپنی جان دے دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کراچی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 3 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق

گلشن 13-D کے رہائشی 48 سالہ الیاس بابر کو ایک ماہ پہلے ہی ہوٹل میں ملازمت ملی تھی جب کہ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل سے باہر نکلنے کے تمام راستے معلوم ہونے کے باوجود الیاس بابر نہ نکلے اور دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی جان دے دی۔ مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ، 11 سالہ بیٹی لائبہ اور 14 سالہ بیٹے بلال کو چھوڑا ہے ۔ 2 ماہ قبل ہی الیاس بابر کے بڑے بھائی کا انتقال ہوا تھا اور اب الیاس بابر کی موت نے گھروالوں پر غم کا پہاڑ توڑ ڈالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں